۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ احمد بن حمد الخلیلی مفتی اعظم سلطنت عمان

حوزہ/ شیخ احمد بن حمد خلیلی نے فلسطینی مزاحمت کے عظیم اور بے نظیر سلسلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیاکہ مزاحمت نے امت اسلامیہ کی عزت کو برقرار رکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد خلیلی نےفلسطینی مزاحمت کے عظیم اور بے نظیر سلسلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیاکہ مزاحمت نے امت اسلامیہ کی عزت و وقارکو برقرار رکھا اور ذلت و رسوائی کو امت مسلمہ سے دور کردیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ بہادرانہ مزاحمت کی منفرد اور عظیم قربانیوں اور اس کے کامیاب اقدامات نےامت اسلامیہ کی عزت و وقار کا تحفظ اور ذلت و رسوائی کو امت کی پیشانی سے دھو ڈالا۔

شیخ خلیلی نے مزید کہا کہ امت کو کچھ مدت تک ذلت و خواری کا سامنا رہا اور اسے ذلت و خواری کی دلدل میں پھنسا دیا۔

مفتی اعظم نے زور دیا کہ مزاحمت نے اس قربانی کے ساتھ  ثابت کردیا کہ امت کے مسائل صرف مذہب سے متمسک رہنے کے ساتھ ہی حل ہوں گے۔

انہوں نے قابض اسرائیلی افواج کے خلاف اہل قدس اور مسجد اقصی کے محافظوں کی مزاحمت و مقاومت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ امت اسلامیہ اپنے بنیادی عقائد میں شامل سب سے اہم اور سب سے بڑے مسئلے سے منحرف ہو چکی ہے۔

شیخ خلیلی نے عربی اور اسلامی قوموں کی مقبوضہ فلسطین اور قدس شریف کے واقعات پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ قبضہ شدہ علاقوں کے حالیہ واقعات نے ثابت کردیا کہ ہتھیاروں کی طاقت کے مقابلے میں ارادوں کی طاقت بڑی ہے اور ایمان دشمنوں کے جنگی اسباب سے زیادہ طاقتور ہے۔

لیبیا کے مفتی اعظم نے بھی اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد واجب ہے۔

لیبیا کے مفتی اعظم شیخ صادق غریانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بیت المقدس کے حالیہ واقعات پوری امت اسلامیہ کا مسئلہ ہے، مسلمانوں سے پوری طاقت کے ساتھ مسجد اقصی کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے فلسطینیوں کی مدد کو واجب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اسے انجام دیناچاہئے؛ کیونکہ خدا ہم سے پوچھے گا کہ آپ نے جہاد کو کیوں ترک کیا؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .